سندھ حکومت نے ڈرائیونگ لائسنس کے لیے پری-لائسنس ٹریننگ لازمی قرار دے دی

کراچی(بولونیوز) سندھ حکومت نے صوبے میں ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے والے تمام افراد کے لیے پری-لائسنس ڈرائیونگ ٹریننگ کو لازمی قرار دے دیا ہے۔ یہ فیصلہ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پالیسی بورڈ کے 50 ویں اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ سندھ بھر میں ایچ ٹی وی اور ایل ٹی وی ڈرائیور ٹریننگ اسکولز قائم کیے جائیں گے اور بغیر تربیت کے کسی بھی امیدوار کو ڈرائیونگ لائسنس جاری نہیں کیا جائے گا۔ حکومت کا ہدف ہے کہ آئندہ پانچ سال میں ایک لاکھ ڈرائیورز کو تربیت اور لائسنس فراہم کیے جائیں۔

ٹریننگ مراکز ابتدائی طور پر اسٹیوٹا کے چار اداروں میں قائم کیے جائیں گے:

گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی سائٹ، کراچی

گورنمنٹ پولی ٹیکنک کالج، دادو

گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ، سکھر

گورنمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف بزنس اینڈ کمرشل ایجوکیشن، نوشہرو فیروز

کراچی میں زیادہ طلب کو مدنظر رکھتے ہوئے بڑے ٹریننگ مراکز قائم کرنے کا منصوبہ بھی تیار کیا گیا ہے۔ ہر مرکز میں ملٹی میڈیا کلاس رومز، کمپیوٹرائزڈ تھیوری لیبز، مخصوص ایچ ٹی وی اور ایل ٹی وی سیمولیٹرز، پریکٹس یارڈ، آن روڈ ٹریننگ، آن سائٹ لائسنسنگ ڈیسک، معاون ورکشاپس اور حفاظتی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *