جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا مرکزی رن وے طیاروں کی لینڈنگ کے لیے تیار
کراچی(بولونیوز)جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا مرکزی رن وے اب سب سے بڑے ایئربس 380 طیاروں کی لینڈنگ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ایئرپورٹ کا رن وے نمبر آر 25 کی اپ گریڈیشن کے بعد پہلی مرتبہ نجی ایئرلائن کی پرواز اس پر لینڈ کرے گی۔
اس مرکزی رن وے کی اپ گریڈیشن کا کام مقررہ 18 ماہ میں مکمل ہوا ہے، جس کے بعد رن وے کی درجہ بندی اپ گریڈ کر کے 4 ایف کر دی گئی ہے۔
اب یہ رن وے بڑے کارگو طیاروں کی آمد و رفت کے لیے بھی مکمل طور پر تیار ہے۔
پی اے اے کی جانب سے پہلی کامیاب آزمائشی لینڈنگ 3 جنوری 2026 کو ہوئی تھی، جس کے بعد لینڈ کرنے والی پہلی پرواز کو واٹر سلوٹ دیا گیا تھا۔


