وفاقی دارالحکومت میں موٹر سائیکلوں پر ایم ٹیگ لگانے کا فیصلہ
اسلام آباد(بولونیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ٹریفک نظام کو مزید مؤثر بنانے اور گاڑیوں کی شناخت کے عمل کو بہتر بنانے کے لیے موٹر سائیکلوں پر ایم ٹیگ لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق موٹر سائیکلوں پر ایم ٹیگ لگانے کا باقاعدہ آغاز 20 فروری سے ہوگا۔ موٹر سائیکل مالکان اسی روز صبح 10 بجے سے ایم ٹیگ حاصل کر سکیں گے۔
ایم ٹیگ کے حصول کے لیے موٹر سائیکل کے اصل کاغذات اور مالک کا قومی شناختی کارڈ ہمراہ لانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق اس فیصلے کا اطلاق تمام اقسام کی موٹر سائیکلوں پر ہوگا، جن میں عام بائیکس، بائیکیا، ہیوی بائیکس اور دیگر تمام موٹر سائیکلز شامل ہیں۔


