سابق امریکی انٹیلی جنس افسر کا انکشاف: ایران آسانی سے امریکی بحری جہاز ڈبو سکتا ہے

امریکہ(بولونیوز)امریکی بحریہ کے سابق انٹیلی جنس افسر اور فوجی تجزیہ کار سکاٹ رائٹر نے خبردار کیا ہے کہ امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن ایران کے مقابلے میں بالکل بے بس ہے۔

ایران کے پاس ایسے ہتھیار اور حکمت عملی موجود ہیں جن کی مدد سے یہ بحری جہاز سمندر کی گہرائیوں میں دفن کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی کشیدگی کی صورت حال پیدا ہوئی تو امریکی بحری جہاز ایران کے خلاف مؤثر انداز میں کام نہیں کر پائے گا۔

تجزیہ کار نے اس خطرے کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ امریکی بحریہ کو ایران کی عسکری صلاحیتوں کا مکمل جائزہ لینا چاہیے تاکہ کسی بھی ممکنہ تصادم سے پہلے اپنی حکمت عملی میں تبدیلی لائی جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *