دبئی سے آنے والی خاتون سے 6 کلو چاندی کے بسکٹ برآمد، مقدمہ درج
کراچی(بولونیوز)جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی پر پاکستان کسٹمز نے کارروائی کرتے ہوئے دبئی سے آنے والی ایک خاتون کے قبضے سے 6 کلوگرام چاندی کے بسکٹ برآمد کر لیے ہیں۔
برآمد ہونے والے بسکٹس کی مالیت تقریباً 70 لاکھ روپے بنتی ہے۔ سول ایوی ایشن حکام نے بتایا کہ خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔


