ایم 9 موٹروے پر وین اور متعدد گاڑیوں کی ٹکر، خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق
کراچی(بولونیوز)ایم 9 موٹروے پر وین اور متعدد گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق حادثہ ممکنہ طور پر بارش اور سڑک پر پھسلن کی وجہ سے بریک نہ لگنے کے باعث پیش آیا۔
مسافر غلام رسول نے بتایا کہ وہ اپنی بیوی، بہو اور پوتے کے ساتھ گاؤں مورو جا رہے تھے، حادثے میں بیوی اور پوتا جاں بحق جبکہ بہو زخمی ہوئی۔واضح رہے کہ چند روز قبل کاٹھور کے قریب ایم 9 موٹروے پر ہونے والے ایک اور خوفناک ٹریفک حادثے میں 14 افراد جان سے گئے تھے، جس سے موٹروے پر حفاظتی اقدامات پر دوبارہ سوالات اٹھنے لگے ہیں۔


