رمضان المبارک کے دوران دفتری اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
کراچی(بولونیوز) رمضان المبارک کے موقع پر سرکاری دفاتر کے دفتری اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔اعلامیے کے مطابق سندھ کے سرکاری دفاتر رمضان کے دوران صبح 10 بجے سے دوپہر 4 بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ جمعہ کو صبح 10 بجے سے 1 بجے تک دفتری امور انجام دیے جائیں گے۔
وفاقی سطح پر بھی رمضان کے دفتری اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، جس کے تحت پیر تا جمعرات صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک دفاتر کھلے رہیں گے، جبکہ جمعہ اور ہفتہ کو صبح 9 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک دفتری اوقات مقرر کیے گئے ہیں۔
نوٹیفکیشن کا مقصد رمضان المبارک کے دوران سرکاری کام کاج کو مؤثر طریقے سے انجام دینا اور عوام کو سہولت فراہم کرنا بتایا گیا ہے۔


