ہم نے ایران میں ڈالر کی شدید قلت پیدا کی، امریکی وزیر خزانہ کا اعتراف

واشنگٹن(بولونیوز)امریکا کے وزیر خزانہ اسکاٹ کینتھ بیسنٹ نے اعتراف کیا ہے کہ انھوں نے ایران میں ڈالر کی شدید قلت پیدا کی ہے۔

امریکا کے وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے اعتراف کیا ہے کہ واشنگٹن نے جان بوجھ کر ایران کے اندر امریکی ڈالر کی کمی کو انجینئر کیا، ایک ایسی پالیسی جس نے ایک بڑے ایرانی بینک کے خاتمے، قومی کرنسی کی قدر میں تیزی سے کمی اور دسمبر کی بدامنی سے قبل ہونے والے معاشی دباؤ میں مدد کی۔

اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ واشنگٹن کی پالیسی کی وجہ سے ایران کا ایک بڑا بینک دیوالیہ کر گیا، سینیٹر کیٹی الزبتھ کے پوچھنے پر سیکریٹری نے کہا کہ امریکی اقدامات کے باعث ایران کے مرکزی بینک نے نوٹ چھاپے جس سے کرنسی کی قدر گر گئی، اور ایران میں مہنگائی قابو سے باہر ہو گئی۔

انھوں نے کہا ایرانی قیادت پاگلوں کی طرح ملک سے پیسہ باہر منتقل کر رہی ہے، گویا چوہے ڈوبتے جہاز کو چھوڑ رہے ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *