پنجاب میں بسنت کے موقع پر 6 اور 7 فروری کو عام تعطیلات کا اعلان
لاہور(بولونیوز) پنجاب حکومت نے بسنت کے موقع پر صوبے بھر میں دو روزہ عام تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 6 اور 7 فروری 2026 بروز جمعہ اور ہفتہ پنجاب بھر میں عام تعطیلات ہوں گی۔
یہ نوٹیفکیشن منگل کے روز پنجاب حکومت کے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (ایس اینڈ جی اے ڈی) کی جانب سے جاری کیا گیا، جس کی ایک کاپی دستیاب ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ’’عام معلومات کے لیے مطلع کیا جاتا ہے کہ 6 اور 7 فروری 2026 (جمعہ اور ہفتہ) کو صوبہ پنجاب میں عام تعطیلات کے طور پر منایا جائے گا۔‘‘
حکومتی فیصلے کے تحت سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور بیشتر نجی ادارے ان دنوں بند رہیں گے، جبکہ شہری بسنت کی تقریبات میں شرکت کر سکیں گے۔


