اسٹیٹ بینک کا یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان
کراچی(بولونیوز)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے یومِ یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق حکومتِ پاکستان کے اعلان کے تحت جمعرات 5 فروری 2026 کو ’’یومِ کشمیر‘‘ کے موقع پر اسٹیٹ بینک اور اس کے ماتحت تمام دفاتر بند رہیں گے۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے بھی یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر ملک بھر میں 5 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
دوسری جانب حکومتِ پنجاب نے بسنت کے موقع پر 6 فروری کو بھی صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ صوبائی حکومت کے مطابق بسنت کے حوالے سے عوامی سہولت کے پیشِ نظر 6 فروری کو پنجاب میں سرکاری تعطیل ہوگی۔


