مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 85 پیسے فی لیٹر کمی
اسلام آباد(بولونیوز)اوگرا نے مٹی کے تیل کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق مٹی کے تیل کی نئی قیمت 227 روپے 5 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اس سے قبل مٹی کے تیل کی قیمت 233 روپے 90 پیسے فی لیٹر تھی، یوں صارفین کو 6 روپے 85 پیسے فی لیٹر کا ریلیف ملا ہے۔
واضح رہے کہ حکومت نے اس موقع پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ صرف مٹی کے تیل کی قیمت میں کمی کی گئی ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق قیمتوں میں یہ ردوبدل عالمی منڈی کے رجحانات اور مقامی عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔


