پانی کی لائن توڑ کر عارضی ڈیم بنا کر مہنگے داموں فروخت کرنے کا انکشاف
کراچی(بولونیوز)کراچی کے بلدیہ ٹاؤن میں پانی چور مافیا نے واٹر لائن توڑ کر عارضی ڈیم بنا دیا اور جمع شدہ پانی شہریوں کو مہنگے داموں فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق پانی چوروں کی یہ کارروائی شہر میں پانی کی فراہمی کے دن کی گئی، جس سے ڈسٹرکٹ کیماڑی اور ویسٹ کے علاقوں میں پانی کی سپلائی عارضی طور پر معطل ہو گئی۔
واٹر کارپوریشن اور پولیس کی مبینہ نااہلی کے باعث شہر میں پانی چور سرگرم ہیں، اور شہریوں کو ضروری پانی فراہم کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔


