محکمہ داخلہ پنجاب نے چار اضلاع میں پتنگ بازی کے سامان کی تیاری کی اجازت دے دی

لاہور(بولونیوز)محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے کے چار اضلاع میں پتنگ بازی کے سامان کی تیاری کی اجازت دے دی ہے۔ اس اجازت کے تحت قصور، ملتان، شیخوپورہ اور فیصل آباد میں پتنگ بازی سے متعلق سامان تیار کیا جا سکے گا۔

محکمہ داخلہ کے مطابق ان اضلاع میں خود پتنگ بازی کی اجازت نہیں ہوگی، بلکہ تیار کیا گیا سامان لاہور منتقل کیا جائے گا۔ یہ اقدام لاہور میں پتنگ بازی کے سامان کی قلت کو پورا کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ تیاری کا عمل مقررہ قوانین اور حفاظتی ضوابط کے تحت ہوگا، جبکہ خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *