امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں، صدر ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کا عندیہ
واشنگٹن(بولونیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران امریکا سے ڈیل چاہتا ہے، تاہم صرف ایران کو معلوم ہے کہ انہیں کون سی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔ صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران کے خلاف عسکری سطح پر اپنا پلان وہ ابھی نہیں بتائیں گے، اور امریکا اپنے طاقتور بحری بیڑوں کے استعمال کے حوالے سے مکمل طور پر تیار ہے۔
صدر ٹرمپ نے یہ بھی اعلان کیا کہ انہوں نے ایران میں 837 افراد کی پھانسی روکنے میں کردار ادا کیا۔
ادھر امریکا نے ایرانی پاسداران انقلاب پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں، جن میں ایران کے وزیر داخلہ اور انٹیلی جنس چیف بھی شامل ہیں۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ پابندیاں ایران کے دہشت گردی کے منصوبوں اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کے ردعمل میں لگائی گئی ہیں۔
صدر ٹرمپ کے اس بیان سے خطے میں تناؤ برقرار ہے، جبکہ عالمی برادری نے امریکا اور ایران سے مذاکرات کے ذریعے مسئلے کے پرامن حل پر زور دیا ہے۔


