ملکی تاریخ میں سونے کی قیمت میں ریکارڈ کمی

اسلام آباد(بولونیوز)ملکی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت میں ریکارڈ کمی دیکھنے کو ملی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 5 لاکھ 37 ہزار 362 روپے پر پہنچ گیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 35 ہزار 500 روپے کی کمی ہوئی ہے، جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 30 ہزار 435 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 60 ہزار 701 روپے رہ گیا ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے اور فی اونس سونا 355 ڈالر کم ہو کر 5,150 ڈالر پر آ گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دو روز کے دوران سونے کی قیمت میں 42 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ بھی ہوا تھا، جس کے بعد مارکیٹ میں اچانک کمی نے سرمایہ کاروں اور صارفین کو حیران کر دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *