اورنگی ٹاؤن، گھر میں آتشزدگی، 80 سالہ بزرگ جاں بحق

کراچی(بولونیوز)اورنگی ٹاؤن،سیکٹر8نورانی مسجد کےقریب ایک گھر میں آتشزدگی کے دوران 80 سالہ قمرالدین ولد سیف اللہ جاں بحق ہو گئے۔ متوفی کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔

ایس ایچ او ارشد علی خان کے مطابق متوفی سگریٹ پینے کے عادی تھے اور معمول کے مطابق رات کا کھانا کھانے کے بعد اپنے کمرے میں جا کر سگریٹ پی رہے تھے کہ اسی دوران بستر میں آگ لگ گئی۔

اہل خانہ کے پہنچنے پر قمرالدین شدید جھلس چکے تھے اور انہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا، تاہم راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ جاں بحق ہو گئے۔

ایس ایچ او نے مزید بتایا کہ جائے وقوعہ کا معائنہ کیا گیا، آگ لگنے سے متوفی کی چارپائی اور بستر مکمل طور پر جل چکے تھے، جبکہ پولیس اہل خانہ سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *