نیو کراچی اور صدر میں آتشزدگی کے واقعات، کوئی جانی نقصان نہیں

کراچی(بولونیوز)شہرقائد کے مختلف علاقوں میں آتشزدگی کے دو الگ الگ واقعات پیش آئے۔ نیو کراچی گودھرا میں کپڑے کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی، جسے بجھانے کے لیے فائربریگیڈ کی ٹیموں نے 7 فائر ٹینڈر اور واٹر ٹینکر استعمال کیے۔ گودام میں پرانے کپڑے رکھے ہوئے تھے اور آگ لگنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

دوسری جانب صدر کے علاقے لکی اسٹار کے قریب ایک رہائشی عمارت میں واقع فلیٹ کے گیزر میں آگ لگ گئی، جسے ایک فائر ٹینڈر کی مدد سے بروقت بجھایا گیا۔ فائربریگیڈ حکام کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تھی اور اس حادثے میں بھی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

فائربریگیڈ حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ آگ سے بچاؤ کے لیے احتیاطی اقدامات اختیار کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری اطلاع دیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *