ڈیرہ اسماعیل خان میں شادی کی تقریب کے دوران خودکش دھماکہ، 22 افراد جاں بحق، 43 زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان(بولونیوز)قریشی موڑ کے قریب امن کمیٹی کے سربراہ نور عالم محسود کے گھر شادی کی تقریب کے دوران خودکش دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 22 افراد جاں بحق اور 43 کے قریب زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب شادی کی تقریب جاری تھی، جس کے باعث علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

واقعے کے بعد پولیس، ریسکیو اور سیکیورٹی ادارے موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ دھماکے کی نوعیت اور محرکات کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *