مصطفی کمال وفاقی وزیربننے کے بعد ہوش کھوبیٹھے ہیں،ترجمان بلاول ہاؤس
کراچی(بولونیوز)ترجمان بلاول ہاؤس اور رکن سندھ اسمبلی سریندر ولاسائی نے وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کے کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے سے متعلق بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مصطفیٰ کمال سیاسی طور پر نیند میں چلنے کی بیماری میں مبتلا ہیں۔
ترجمان بلاول ہاؤس نے کہا کہ جن افراد کی حیثیت کونسلر کی بھی نہ ہو، انہیں اگر وفاقی وزیر بنا دیا جائے تو ان کے پاؤں زمین پر نہیں رہتے اور نہ ہی ہوش و حواس قائم رہتے ہیں۔
سریندر ولاسائی نے کہا کہ کراچی صوبہ سندھ کا حصہ ہے اور اس حوالے سے کسی بھی غیر آئینی یا غیر سنجیدہ بیان کو سنجیدگی سے لینے کی ضرورت نہیں۔


