گل پلازہ سانحہ، ملبے سے لاشیں نہیں صرف ہڈیاں مل رہی ہیں، سرچ آپریشن آخری مراحل میں

کراچی(بولونیوز)سینئر فائر آفیسر ظفر خان نے کہا ہے کہ گل پلازہ سانحے کے بعد ملبے سے اب زیادہ تر لاشیں نہیں بلکہ صرف ہڈیاں مل رہی ہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں ظفر خان نے بتایا کہ عمارت کے تہ خانے میں ایک بار پھر آگ بھڑک اٹھی تھی جسے فوری طور پر بجھا دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ عمارت کی چھت سے ڈیزل ٹینک نہیں اتارا گیا تھا، جسے اتارتے وقت آگ لگ گئی، تاہم اسے قابو میں کر لیا گیا۔

سینئر فائر آفیسر نے مزید کہا کہ عمارت کا اسٹرکچر کمزور ہو چکا ہے اور اب صرف سرچ آپریشن باقی رہ گیا ہے۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر ساؤتھ جاوید نبی کھوسو نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ سرچ آپریشن آخری مراحل میں ہے اور آج مکمل کر لیا جائے گا۔ آپریشن سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (SBCA) کی نگرانی میں جاری ہے اور کوشش ہے کہ جلد از جلد اسے ختم کیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *