سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کےمرکزی دفترمیں فائرسیفٹی انتظامات غیرمؤثر

کراچی(بولونیوز)سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (SBCA) کے مرکزی دفتر میں فائر سیفٹی کے بنیادی آلات موجود نہیں یا کام کے قابل نہیں، حالانکہ یہ اتھارٹی عمارتوں میں فائر سیفٹی یقینی بنانے کی ذمہ دار ہے۔

ذرائع کے مطابق ایس بی سی اے کی پانچ منزلہ عمارت میں فائر فائٹنگ آلات نصب ضرور ہیں لیکن عملی طور پر غیر فعال ہیں۔ عمارت کی چوتھی اور پانچویں منزل پر باکس موجود ہونے کے باوجود آلات غائب ہیں۔ ہنگامی اخراج کے راستے پر بھی کچرے کے ڈھیر موجود ہیں، جو حادثے کی صورت میں خطرہ بڑھا سکتے ہیں۔

ترجمان ایس بی سی اے نے رابطے پر مصروفیت کے سبب موقف دینے سے معذرت کر لی۔

واضح رہے کہ ایس بی سی اے نے حال ہی میں شہر بھر کی ہائی رائز اور کمرشل پلازوں میں فائر سیفٹی معائنے کا آغاز کیا ہے، تاہم خود اپنے مرکزی دفتر میں حفاظتی انتظامات نہ ہونا ایک سنجیدہ تشویش کا سبب ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *