سبزی خریدنے نکلی بزرگ خاتون کھلے مین ہول میں جا گری، شدید زخمی

شادی پورہ(بولونیوز)ایک بزرگ خاتون سبزی خریدنے کے لیے گھر سے نکلیں تو کھلے مین ہول میں جا گری، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئیں۔

واقعے کے مطابق خاتون کے سر پر گہرا زخم آیا اور انہیں فوری طور پر ریسکیو کی ٹیم نے سروسز ہسپتال منتقل کیا، جہاں انہیں 24 ٹانکے لگائے گئے اور وہ زیر علاج ہیں۔

علاقہ مکینوں نے بتایا کہ گزشتہ چار ماہ سے علاقے کی سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں اور کئی مین ہولز کھلے پڑے ہیں، جس کے باعث پہلے بھی متعدد حادثات ہو چکے ہیں۔

شہریوں نے متعلقہ اداروں سے فوری اپیل کی ہے کہ سڑکوں کی مرمت اور کھلے مین ہولز کو بند کیا جائے تاکہ مزید انسانی جانوں کو خطرے سے بچایا جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *