سعودی عرب عالمی سطح پر انسانی امداد میں دوسرا، اسلامی و عرب ممالک میں پہلے نمبر پر
نیو یارک(بولونیوز)اقوام متحدہ کی تازہ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب انسانی ہمدردی اور فلاحی امداد میں دنیا کے دوسرے سب سے بڑے عطیہ دہندہ کے طور پر سامنے آیا ہے۔ اسلامی اور عرب ممالک میں سعودی عرب کی پوزیشن پہلے نمبر پر ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب نے عالمی سطح پر انسانی بحرانوں اور ہنگامی حالات میں فوری مدد فراہم کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ اقدام سعودی عرب کی بین الاقوامی سطح پر انسانی ہمدردی کے عزم اور فلاحی شعبے میں پیش قدمی کا مظہر ہے۔
اقوام متحدہ نے سعودی عرب کی جانب سے فراہم کی جانے والی امداد کو عالمی انسانی بحرانوں میں تیزی سے مدد فراہم کرنے کے قابلِ قدر اقدام کے طور پر سراہا ہے۔


