ایس ایس پی آفس ضلع کیماڑی میں ایک سادہ و پروقار تقریب کا انعقاد

کراچی(بولونیوز) ضلع کیماڑی پولیس کے ایس ایس پی امجد احمد شیخ کی جانب سے ڈی ایس پی زین بلوچ کو کیماڑی پولیس سے الوادع اور بطور ڈی ایس پی اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ/ سی آئی اے کی نئی تعیناتی پر مبارکباد دی گئی، اس موقع پر ایس ایس پی کیماڑی دفتر میں ایک سادہ و پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں ایس ایس پی ضلع کیماڑی امجد احمد شیخ، ایس پی حسن رضا، ڈی ایس پی ہلار چانڈیو، ڈی ایس پی زین بلوچ سمیت دیگر پولیس افسران موجود تھے۔ ڈی ایس پی زین بلوچ نے ضلع کیماڑی میں بطور ڈی ایس پی / سب ڈویژنل پولیس افسر کے طور پر اپنی خدمات سر انجام دی ہیں،

ایس ایس پی امجد احمد شیخ و دیگر پولیس افسران کی جانب سے ڈی ایس پی زین بلوچ کو کیماڑی پولیس سے الوداعی اور نئی تعیناتی کی مبارکباد دیتے ہوئے سندھ کی ثقافت اجرک ٹوپی، پولیس شیلڈ اور دیگر تحائفات دیئے گئے ۔

مزید ایس ایس پی امجد احمد شیخ نے کہا کہ ڈی ایس پی زین اپنی نئی زمہ داریوں کو بہتر اور اچھے طریقے سے نبھائیں گے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *