کراچی سمیت ملک بھر میں آج شبِ معراج عقیدت و احترام سے منائی جائے گی

کراچی(بولونیوز)ملک بھر میں آج رات شبِ معراج نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔ اس موقع پر مساجد میں خصوصی عبادات، نوافل اور محافلِ ذکر کا اہتمام کیا گیا ہے، جب کہ علمائے کرام شبِ معراج کی مناسبت سے خصوصی خطابات کریں گے۔

علمائے کرام اپنے خطابات میں واقعۂ معراج کی روحانی و دینی اہمیت پر روشنی ڈالیں گے اور امتِ مسلمہ کے لیے اس کے پیغام کو اجاگر کریں گے۔ اس بابرکت رات میں ملک و قوم کی ترقی، امن و سلامتی اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔

دوسری جانب شبِ معراج کے موقع پر کراچی سمیت سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں کل بروز ہفتہ 17 جنوری کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے باعث تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔ عوام الناس کی بڑی تعداد شبِ معراج کی برکتیں سمیٹنے کے لیے مساجد اور عبادت گاہوں کا رخ کرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *