سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا بیان، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پر تبصرہ
لاہور(بولونیوز)سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے کافی حد تک ثابت کر دیا ہے کہ وہ ایک فعال سیاسی جماعت ہے، جبکہ مسلم لیگ ن نے یہ ظاہر کیا ہے کہ اب ان کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں رہا۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ ن لیگ ووٹ لے کر نہیں آئی، اگر وہ ووٹ لے کر آتے تو انہیں عوام کی حقیقی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جیسے ملک میں جمہوریت کے علاوہ کوئی حل نہیں ہے، اس لیے سب کو ایک بار پھر ساتھ بیٹھنا ہوگا اور ایک نیا میثاقِ جمہوریت تیار کرنا ہوگا۔
اسد عمر نے ایران کی موجودہ صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی صورت حال انتہائی خطرناک ہے اور اس معاملے میں پاکستان نے مثبت کردار ادا کیا ہے۔
قبل ازیں اسد عمر نے کمرہ عدالت میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔


