الیکشن کمیشن کا بڑا اقدام، گوشوارے جمع نہ کرانے پر 159 ارکان کی رکنیت معطل

اسلام آباد(بولونیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سالانہ گوشوارے جمع نہ کرانے پر قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 159 ارکان کی رکنیت معطل کر دی ہے۔ اس حوالے سے الیکشن کمیشن کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے 32 ارکان (ایم این ایز) اور پنجاب اسمبلی کے 50 ارکان (ایم پی ایز) کی رکنیت معطل کی گئی ہے، جبکہ دیگر صوبائی اسمبلیوں کے ارکان بھی اس کارروائی کی زد میں آئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ معطل کیے گئے ارکان اس وقت تک ایوان کی کارروائی میں حصہ نہیں لے سکیں گے جب تک وہ اپنے واجب الادا گوشوارے جمع نہیں کرا دیتے۔ گوشواروں کی بروقت عدم فراہمی الیکشن قوانین کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتی ہے۔

الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ شفافیت اور احتساب کے عمل کو یقینی بنانے کے لیے قوانین پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا اور آئندہ بھی گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کے خلاف اسی نوعیت کی کارروائی عمل میں لائی جاتی رہے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *