پی سی بی نے پی ایس ایل کی ٹیم ملتان سلطانز کی نیلامی کا اعلان کر دیا

لاہور(بولونیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل کی ٹیم ملتان سلطانز کی نیلامی کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری اشتہار کے مطابق، ملتان سلطانز خریدنے کے خواہشمند افراد 30 جنوری تک بڈز جمع کرا سکتے ہیں۔ اشتہار میں بتایا گیا ہے کہ اسی روز ٹیکنیکل جانچ کے بعد فائنل بڈرز کی لسٹ جاری کی جائے گی۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ ٹیم حیدرآباد اور سیالکوٹ کی نیلامی کی طرح ملتان سلطانز کی فروخت سے بھی بھاری آمدنی کی توقع ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *