وفاقی ادارہ شماریات: ملک کے مختلف شہروں میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں اضافہ
اسلام آباد(بولونیوز)وفاقی ادارہ شماریات (PBS) کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق، ایک ہفتے کے دوران ملک کے مختلف شہروں میں آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
سب سے زیادہ اضافہ سرگودھا میں دیکھا گیا جہاں آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 590 روپے کا اضافہ ہوا۔ دیگر شہروں میں اضافہ درج ذیل رہا:
ملتان: 226 روپے 66 پیسے
خضدار: 200 روپے
بہاولپور: 163 روپے 33 پیسے
کوئٹہ: 140 روپے
گوجرانوالہ: 134 روپے
اسلام آباد اور راولپنڈی: 120 روپے
کراچی، پشاور، سکھر اور لاڑکانہ: 100 روپے تک
حیدرآباد اور سیالکوٹ: 80 روپے
بنوں: 50 روپے
لاہور: 40 روپے
شہریوں کا کہنا ہے کہ آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے مہنگائی کا دباؤ مزید بڑھا دیا ہے، اور صارفین اب گھریلو بجٹ میں مشکلات محسوس کر رہے ہیں۔


