وزیراعلی خیبرپختونخوا کی پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے ہمراہ مزارقائد پر حاضری

کراچی(بولونیوز) وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی و صوبائی رہنماؤں کے ہمراہ مزارِ قائد پر حاضری دی۔

اس موقع پر پی ٹی آئی رہنماؤں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ وفد میں پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ، سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ، عمر ڈار، ریحانہ ڈار، نعیم حیدر پنجھوتہ، شفیع جان، شوکت بسرا سمیت دیگر پارٹی رہنما شامل تھے۔

رہنماؤں نے مزارِ قائد پر حاضری کے دوران ملک کی ترقی، استحکام اور جمہوریت کے فروغ کے لیے دعا کی اور قائداعظم کے اصولوں پر عمل پیرا ہونے کے عزم کا اظہار کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *