پاک بحریہ کا زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ

کراچی(بولونیوز)پاکستان نیوی نے اپنی جامع بحری مشق کے دوران زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ اس تجربے کے ذریعے پاک بحریہ نے اپنی آپریشنل تیاری اور جنگی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

مشق کے دوران روایتی ہتھیاروں کے ساتھ ساتھ بغیر پائلٹ نظاموں (Unmanned Systems) کی صلاحیتوں کو بھی کامیابی سے پرکھا گیا، جس سے پاک بحریہ کی جدید ٹیکنالوجی اور استعداد کار کی ترجمانی ہوئی۔

پاک بحریہ کے ترجمان نے کہا کہ یہ تجربات ملک کی دفاعی قوت کو مزید مضبوط بنانے اور خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے عزم کا حصہ ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *