عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز اضافہ

تہران(بولونیوز)ایرانی تیل کی پیداوار میں ممکنہ خلل اور وینزویلا سے تیل کی سپلائی میں رکاوٹوں کے خدشات کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

برینٹ خام تیل کی قیمت میں 59 سینٹ کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد برینٹ خام تیل کی قیمت 62.58 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔اسی طرح ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل 54 سینٹ مہنگا ہو کر 58.30 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہوا۔

ماہرین کے مطابق مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور لاطینی امریکا میں تیل کی سپلائی سے متعلق غیر یقینی حالات کے باعث عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری رہنے کا امکان ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *