گھر سے 100 تولہ سونا چوری، ملازمہ عادی جرائم پیشہ نکلی

بہادرآباد(بولونیوز)شہر بہادرآباد میں ایک گھر سے 100 تولہ سونا چوری ہونے کا واقعہ سامنے آیا ہے، جس کے بعد چوری کرنے والی دونوں ملازمہ کے حوالے سے اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ پولیس کے مطابق گھر میں کام کرنے والی دونوں ماسیوں کو عادی جرائم پیشہ پایا گیا۔

ذرائع کے مطابق دونوں ماسیوں نے چار منارچورنگی کے قریب بھی ایک گھر سے 15 تولہ سونا چوری کیا تھا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ دونوں ماسیوں نے اپنا نام دلشاد اور نادیہ بتایا۔ واردات 10 سے 15 دن کام کرنے کے بعد انجام دی گئی۔

چوری کے حوالے سے پولیس کو درخواست موصول ہوئی لیکن ابتدائی طور پر مقدمہ درج نہیں کیا جا سکا۔ درخواست گزشتہ روز شہری کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے اور ایک مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ دیگر کی تفصیلات مکمل ہونے پر اس کا بھی مقدمہ درج کیا جائے گا۔

مزید برآں، سو تولہ سونے کی واردات کے حوالے سے سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی حاصل کر لی گئی ہیں، جن کی مدد سے تفتیش کو مزید تقویت دی جا رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *