کراچی کی ترقی ایک خواب بن کر رہ گئی ہے،اشرف جبار قریشی
کراچی(بولونیوز)کراچی ریسٹوریشن موومنٹ کےچیئرمین اشرف جبار قریشی نے کہا ہے کہ کراچی کی ترقی ایک خواب بن کر رہ گئی ہےہم کراچی کواسکی اصل شکل اورمنی پاکستان کوترقی یافتہ بنانےکی جدوجہد کرتےرہیں گے۔ وزیراعلی کے 25ارب 106سڑکوں پر خرچ ہوتےکیوں نظرنہیں آرہے؟ 80ارب کے پیکیج کا اعلان سننے میں تو اچھا لگتا ہے۔لیکن پہلے 25ارب روپے کی 106سڑکوں کو بنتے دکھائیں اور عوام کو نظر آئے سڑکیں بن رہی ہیں۔ مئیر کراچی جتنی توانائی مخالفین کو چرب زبانی سے جواب دینے میں خرچ کرتے ہیں۔ اتنی ترقی اور وسائل کے درست استعمال پر خرچ کریں تو کراچی میں کچھ تو ہوتا نظر آئے۔ جماعت اسلامی سات ٹاؤنز میں اگر م،ماڈل ورکنگ کرے تو ہم کراچی کے لئے اسے بہتر سمجھیں دونوں جماعتیں پریس کانفرنس اور الزامات کی سیاست میں مصروف ہیں۔ ایم کیو ایم کے 22اراکین قومی اسمبلی اوردوسری بڑی جماعت سندھ اسمبلی ملنے والے فنڈز اور ترقیاتی کاموں کی فہرست اور فوٹیج جاری کردیں تو عوام مان لیں کہ کام ہورہا ہے۔ اشرف جبار شیخٰ نے یہ بات کراچی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن اور مہاجر ورکرز یونین کے وفود سے گفتگو میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ مجھےبہت دکھ ہوا کہ کےایم سی میں عدالتی احکامات کے برعکس او پی ایس ایس سی یوجی جونیئر افسران تعینات ہیں جو کراچی کی خدمت کےبجائےوسائل جیب میں لےجا رہے ہیں جبکہ سینئر مقامی افسران تعیناتی کے لئے منتظر ہیں۔ فی کس تعیناتی کے 20سے25لاکھ رشوت دے کرلگنےوالے کرپشن تو کرسکتے ہیں ترقی نہیں ہوسکتی۔ بیرسٹر مرتضی وہاب کراچی ہائٹس ہیں لیکن سوچ سیاسی ہے۔ شہر سے وفاداری نبھائیں۔ کراچی ریسٹوریشن موومنٹ انکے شانہ بشانہ ہوگی۔ کے ایم سی میں وفاق کا چھ سال سے تعینات افسر اور او پی ایس بیورو کریسی کراچی کو تباہ کردے گی۔ انفرا اسٹرکچر تباہ ہے۔ ڈمپرز اور قاتل ہیوی ٹریفک نے کتنے گھر اجاڑ دیئے انہیں مالی مدد بھی نہیں دی گئی۔ کراچی جو وفاق کو70فیصد اور صوبہ کو 90فیصد ٹیکس ادا کرتا ہے معیشت کا پہیہ چلانے میں 55فیصد کردار ادا کرتا ہے وفاق 70فیصد ٹیکس میں سے دس فیصد، صوبہ 90میں سے 30فیصد کراچی پر خرچ کردے تو 2009والا کراچی ریسٹو ر ہونے لگے گا۔ پہم تنقید برائے تعمیر کرتے ہیں اور پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے۔ فیلڈ مارشل بھی کراچی کی ترقی دیکھنا چاہتے ہیں اب گڈ گوررنس اور احتساب ہی سسٹم کو درست کرسکتا ہے ہماری موومنٹ جان توڑ محنت کرکے کراچی کی بحالی اور مایوسی ختم کرے گی۔ کووا اور ورکرز یونین کے ساتھ تعاون کریں گے۔ کراچی کے لئے جو اچھا سوچے گا ہمیں ساتھ پائے گا۔


