وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی سیکرٹری پٹرولیم مومن آغا کو عہدے سے ہٹا دیا

اسلام آباد(بولونیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی سیکرٹری پٹرولیم مومن آغا کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ مومن آغا، ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 22 کے سینئر افسر ہیں۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے اور انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی مقرر کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مومن آغا کو عہدے سے ہٹانے کی وجہ وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک کے ساتھ بعض پالیسی امور پر اختلافات ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *