بنگلہ دیش نے بھارت میں تین سفارتی مشنز کے ویزا سیکشن عارضی طور پر بند کر دیے
ڈھاکا(بولونیوز)بنگلہ دیش نے سیکیورٹی خدشات کے باعث بھارت میں اپنے تین سفارتی مشنز کے ویزا سیکشن عارضی طور پر بند کر دیے ہیں۔ یہ بات بنگلہ دیش کے امورِ خارجہ کے مشیر توحید حسین نے بتائی۔
ذرائع کے مطابق نئی دہلی میں بنگلہ دیش ہائی کمیشن، کولکتہ میں ڈپٹی ہائی کمیشن اور آگرہ تلہ میں بنگلہ دیش اسسٹنٹ ہائی کمیشن کے ویزا سیکشن بند کیے گئے ہیں۔ تاہم چنئی اور ممبئی میں بنگلہ دیشی مشنز کے ویزا سیکشن بدستور فعال ہیں اور خدمات فراہم کر رہے ہیں۔


