ایچ آر سی پی کا صحافی سید محمد اسلم شاہ کی فوری رہائی کا مطالبہ

کراچی(بولونیوز)ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (HRCP) نے صحافی سید محمد اسلم شاہ کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے، جنہیں متنازعہ پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (PECA) کے تحت نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کی درخواست پر پولیس نے حراست میں لے رکھا ہے۔

ایچ آر سی پی کے مطابق صحافی سید محمد اسلم شاہ کے خلاف شکایت کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سے وابستہ ایک سول سرونٹ کی جانب سے درج کروائی گئی ہے۔ ادارے نے اس اقدام پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنقیدی آوازوں کو دبانے کی کوششیں آزادیٔ اظہار کے منافی ہیں۔

ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے کراچی یونین آف جرنلسٹس (KUJ) کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے صحافیوں کو ہراساں کرنے اور اختلافی رائے کو خاموش کرانے کے طرزِ عمل کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ایچ آر سی پی کا کہنا ہے کہ صحافیوں کے خلاف متنازعہ قوانین کا استعمال جمہوری اقدار، آزادیٔ صحافت اور بنیادی انسانی حقوق کے لیے سنگین خطرہ ہے، جسے فوری طور پر روکا جانا چاہیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *