اغوا ہونیوالی کمسن لڑکیوں کا بحفاظت بازیاب کرلیا گیا،درندہ صفت باپ گرفتار
کراچی(بولونیوز)تھانہ بوٹ بیسن پولیس کی بروقت کارروائی دوروز قبل اغوا ہونے والی کمسن لڑکیوں کا ڈراپ سین پولیس نے بحفاظت دونوں لڑکیوں کو بازیاب کر لیا، جبکہ واقعے میں ملوث مدعی مقدمہ، درندہ صفت باپ کو گرفتار کر لیا گیا۔
مورخہ 05 جنوری 2026 کو علاقہ شاہ رسول کالونی سے تھانہ بوٹ بیسن پولیس کو دو کمسن لڑکیوں کے اغوا کی اطلاع موصول ہوئی، جس پر پولیس نے لڑکیوں کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے فوری طور پر تفتیش کا آغاز کیا۔
والدین کی نشاندہی پر پولیس نے دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کی، تاہم دورانِ تفتیش پولیس کو لڑکیوں کے والد کے کردار پر شبہ ہوا، جس پر اسے شاملِ تفتیش کر کے مزید پوچھ گچھ کی گئی۔
دورانِ تفتیش لڑکیوں کی والدہ نے انکشاف کیا کہ اس کی 13 سالہ بیٹی کے ساتھ اس کے شوہر کی جانب سے زبردستی بدفعلی کی جاتی رہی ہے، جس کی شکایات بچی متعدد مرتبہ اپنی والدہ سے کر چکی تھی۔
والدہ نے مزید بتایا کہ شوہر کے خوف کے باعث اس نے اپنی دونوں بیٹیوں کو گھر سے بھگا دیا تھا۔
ان انکشافات کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے والدہ کی نشاندہی پر دونوں کمسن لڑکیوں کو بحفاظت بازیاب کر لیا
پولیس نے لڑکیوں کے والد ملزم محمد علی ولد ارباب کو گرفتار کر لیا
گرفتار ملزم نے دورانِ تفتیش اپنی کمسن بیٹی کے ساتھ متعدد بار زیادتی کا اعتراف بھی کیا۔
ملزم کے خلاف قانون کے مطابق مقدمہ درج کر کے اسے مزید قانونی کارروائی کے لیے تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے، جبکہ کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔


