کھارادر میں ٹریفک حادثہ، پولیس اہلکار شدید زخمی

کراچی(بولونیوز)کھارادر کی حدود میں آئی سی آئی پل کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس میں ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق کھارادر تھانے کے دو پولیس اہلکار گشت پر موجود تھے کہ اس دوران نامعلوم گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار ایک پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گیا۔

زخمی اہلکار کی شناخت 24 سالہ شمس کے نام سے ہوئی ہے، جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں وہ زیر علاج ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد نامعلوم گاڑی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو کر آئی آئی چندریگر روڈ کی جانب چلا گیا۔ پولیس نے فرار ڈرائیور کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *