پرائیویٹ اسکولز کی ہڑتال منسوخ، وزیر تعلیم اور اینٹی کرپشن نے فوری نوٹس لیا

کراچی(بولونیوز)اینٹی کرپشن کی جانب سے فری شپ ڈیٹا کی تصدیق کے حوالے سے پرائیویٹ اسکولز کی جانب سے اٹھائے گئے تحفظات پر وزیر تعلیم سندھ اور چئیرمین اینٹی کرپشن نے فوری نوٹس لیا۔

گرینڈ الائنس آف پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز سندھ کی نمائندگی میں وزیر تعلیم اور چئیرمین اینٹی کرپشن سے ملاقات کی گئی، جس میں پرائیویٹ اسکولز کے تحفظات کو تسلیم کیا گیا اور یقین دہانی کرائی گئی کہ سندھ کے کسی بھی ضلع میں والدین یا اسکول انتظامیہ کو کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔

خدشات دور ہونے کے بعد جمعہ 9 جنوری کو ہونے والی ہڑتال کی کال واپس لے لی گئی ہے اور سندھ کے تمام پرائیویٹ تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *