والد کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کے خلاف عدالت میں درخواست، نادرا کو نوٹس جاری

کراچی(بولونیوز)والد کا شناختی کارڈ بلاک کیے جانے کے خلاف صادق ربی نے عدالت میں درخواست دائر کر دی ہے۔ عدالت نے چیئرمین نادرا سمیت دیگر متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے دو ہفتے میں جواب طلب کر لیا ہے۔

درخواست گزار کے مطابق والد کا شناختی کارڈ پہلے ہی بن چکا تھا، تاہم نادرا نے انہیں افغان شہری قرار دیتے ہوئے شناختی کارڈ بلاک کر دیا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس اقدام کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے والد کو شناختی کارڈ جاری کرنے کی ہدایت دی جائے۔

درخواست میں چیئرمین نادرا، ڈپٹی ڈائریکٹر ویری فکیشن اور ریجنل منیجر لانڈھی کو فریق بنایا گیا ہے، اور مقدمے کی سماعت آئندہ مقررہ تاریخ پر جاری رہے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *