صدر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن رات گئے بھی جاری، قبضہ مہم میں گاڑیاں اور اسٹالز ضبط
کراچی(بولونیوز)صدر کے علاقے میں دن بھر جاری تجاوزات کے خلاف آپریشن رات گئے مزید تیز کر دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر صدر حاظم بنگوار کی قیادت میں آپریشن صبح چار بجے تک جاری رہا۔
آپریشن کے دوران نیویارکنگ میں کھڑی غیر قانونی گاڑیاں اور دیگر تجاوزات ضبط کی گئیں، جبکہ متعدد نو پارکنگ میں رکھی گئی گاڑیوں کے ٹائروں کی ہوا نکال دی گئی۔ دن کے دوران چھپائے گئے ٹھیلے اور پتھارے بھی ضبط کیے گئے۔
ٹی ایم سی اینٹی انکروچمنٹ شاہنواز بھی عملے کے ہمراہ موجود تھے اور رات گئے کھلے ہوٹلوں کے باہر قائم تجاوزات بھی قبضے میں لے لی گئیں۔
اس موقع پر اے سی صدر حاظم بنگوار نے کہا کہ صدر سے تجاوزات کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا اور اس حوالے سے کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔


