حکومت سندھ نے جنوری کے لیے گندم کے کوٹے کی منظوری دے دی

کراچی(بولونیوز)حکومت سندھ نے جنوری 2026 کے لیے گندم کے کوٹے کی منظوری دے دی ہے۔ سندھ بھر کی فلور ملز اور چکیوں کے لیے مجموعی طور پر 4 لاکھ 27 ہزار میٹرک ٹن گندم مختص کی گئی ہے۔

کراچی ریجن کے لیے سب سے زیادہ 2 لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن گندم فراہم کی جائے گی، جبکہ حیدرآباد کے لیے 60 ہزار اور سکھر کے لیے 40 ہزار میٹرک ٹن گندم جاری کی جائے گی۔

محکمہ خوراک نے ہدایت کی ہے کہ کھلے آسمان تلے موجود گندم کے اسٹاک کو پہلے مارکیٹ میں لایا جائے اور گندم صرف فعال فلور ملز اور چکیوں کو فراہم کی جائے۔

محکمہ خوراک نے واضح کیا ہے کہ گندم ریلیز پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والے افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *