اورنگی ٹاؤن یعقوب آباد حوا گوٹھ میں 60 سالہ خاتون کی لاش برآمد

کراچی(بولونیوز)اورنگی ٹاؤن یعقوب آباد حوا گوٹھ سے ایک 60 سالہ خاتون کی لاش برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق واقعہ طبعی موت ہے اور قتل کے کوئی شواہد نہیں ملے۔

ایس ایچ او اقبال مارکیٹ کے مطابق متوفیہ کچرا چننے کا کام کرتی تھیں اور پانی سے بھرے گڑھے میں اتفاقیہ گرنے سے ان کی موت واقع ہوئی۔

پولیس نے بتایا کہ لاش تقریباً دو روز پرانی تھی اور چہرہ مسخ ہوچکا تھا۔ خاتون کے ہاتھ میں موجود شاپر سے کچھ کچرا برآمد ہوا۔ متوفیہ کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی۔پولیس نے مزید تحقیقات جاری رکھی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *