حکومت کا اسلام آباد کو 3 ٹاؤن کارپوریشنز میں تقسیم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(بولونیوز) حکومت نے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی نظام کو پنجاب ماڈل کے تحت تشکیل دینے کی منظوری دے دی ہے۔ نئے نظام کے تحت اسلام آباد کو تین ٹاؤن کارپوریشنز میں تقسیم کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق ہر ٹاؤن کارپوریشن کے پاس اپنے اختیارات اور انتظامی ذمہ داریاں ہوں گی، جبکہ پورے اسلام آباد میں کل تین میئر اور چھ نائب میئر منتخب کیے جائیں گے۔

نئے بلدیاتی نظام کا مقصد انتظامی امور کو بہتر بنانا، شہری سہولیات کی فراہمی کو موثر بنانا اور مقامی سطح پر فیصلہ سازی کو مضبوط کرنا بتایا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *