پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں قیادت کی تبدیلی، روحیل محمد نئے چیئرمین مقرر
کراچی(بولونیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں روحیل محمد کو نئے چیئرمین کے طور پر منتخب کر لیا گیا۔
یہ نشست ڈاکٹر شمشاد اختر کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی، جن کی یاد میں بورڈ نے پی ایس ایکس آڈیٹوریم کو ان کے نام سے منسوب کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
نومنتخب چیئرمین روحیل محمد نے 35 سال سے زائد عرصہ کارپوریٹ سیکٹر میں خدمات انجام دی ہیں اور توقع کی جا رہی ہے کہ وہ اسٹاک ایکسچینج کی ترقی اور مستحکم قیادت میں اہم کردار ادا کریں گے۔


