لاہور: نجی یونیورسٹی میں خودکشی کرنے والی طالبہ وینٹی لیٹر پر ، حالت تشویشناک

لاہور(بولونیوز)نجی یونیورسٹی میں خودکشی کرنے والی طالبہ کی حالت تشویشناک ہے ، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ فاطمہ کو سر اور سینے میں شدید چوٹیں آئی ہیں جبکہ دونوں ٹانگیں بھی فریکچر ہوئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی ایک نجی یونیورسٹی میں 24 سالہ طالبہ فاطمہ نے خودکشی کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ طالبہ کے سر، سینے اور ٹانگوں میں شدید چوٹیں آئی ہیں جبکہ ہاتھ اور پسلیاں بھی فریکچر ہو چکی ہیں۔

طالبہ کو ابتدائی طبی امداد کے بعد جنرل اسپتال کی آئی سی یو میں منتقل کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *