ہسپتال میں خواتین کی نازیبا ویڈیو بنانے والا شخص گرفتار
راولپنڈی(بولونیوز)پولیس نے راولپنڈی کے ایک ہسپتال میں خواتین کی نازیبا ویڈیو بنانے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے دو خواتین کی ویڈیو برآمد ہوئی ہے اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ایسے کسی بھی مشکوک واقعے کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ حکام کو دیں تاکہ قانون کے مطابق کارروائی کی جا سکے۔


