سال 2026 کا پہلا سپر مون آج رات نظر آئے گا، پاکستان میں آغاز شام 5 بج کر 51 منٹ پر

کراچی/اسلام آباد(بولونیوز)سال 2026 کا پہلا سپر مون آج رات آسمان پر جلوہ گر ہوگا، جس کے باعث پورا چاند معمول سے زیادہ بڑا اور روشن دکھائی دے گا۔ پاکستان میں سپر مون کا آغاز شام 5 بج کر 51 منٹ پر ہوگا۔

اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (اسپارکو) کے مطابق یہ سپر مون عام چاند کے مقابلے میں تقریباً 6 سے 7 فیصد زیادہ بڑا دکھائی دے گا۔ اس سپر مون کو روایتی طور پر “وولف مون” بھی کہا جاتا ہے۔

فلکیاتی ماہرین کے مطابق سپر مون کا سب سے خوبصورت اور دلکش منظر چاند کے طلوع کے وقت، رات کے ابتدائی حصے میں دیکھا جا سکے گا، جب چاند افق کے قریب ہونے کے باعث زیادہ نمایاں نظر آتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ سپر مون اکتوبر 2025 میں شروع ہونے والے سپر مون کے سلسلے کا آخری سپر مون ہوگا۔ سائنسی طور پر سپر مون اس وقت ظاہر ہوتا ہے جب چاند زمین کے عام فاصلے کے مقابلے میں زیادہ قریب آ جاتا ہے، جس کی وجہ سے وہ معمول سے زیادہ بڑا اور روشن دکھائی دیتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *