پہاڑی علاقے سے 4 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد، ضلعی انتظامیہ نے ہسپتال منتقل کر دیا
ہرنائی(بولونیوز)بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے پہاڑی علاقے سے چار نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہو گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق مقامی لوگوں نے پہاڑی علاقے میں لاشیں دیکھیں اور فوری طور پر ضلعی انتظامیہ کو اطلاع دی۔ انتظامیہ کے مطابق تمام لاشیں شناخت اور ضروری قانونی کارروائی کے لیے ہرنائی ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔
ضلعی انتظامیہ نے مزید بتایا کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور لاشوں کی شناخت کے بعد مزید قانونی اقدامات کیے جائیں گے۔


